اداکارہ نازش جہانگیر پر رقم نہ لوٹانے کا الزام، عدالت طلب

اداکارہ نازش جہانگیر پر رقم نہ لوٹانے کا الزام، عدالت طلب


لاہور، پاکستانی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی۔

نازش جہانگیر کے وکیل نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ علیل ہیں اوراسپتال میں زیرعلاج ہیں اس لیے انہیں مہلت دی جائے۔

پاکستانی گلوکار کا پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انوکھا انداز

عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اداکارہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی جبکہ درخواست گزاراداکاراسود کی جانب سے وکیل چوہدری بابرعدالت میں پیش ہوئے۔

استغاثہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نازش جہانگیر نے رقم لے کر واپس نہیں کی، جس پرامانت میں خیانت سمیت دیگر دفعات کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top