اداکارہ حنا رضوی آن لائن فراڈ کا شکار، بائیک خریداری میں لاکھوں گنوا دیے

اداکارہ حنا رضوی آن لائن فراڈ کا شکار، بائیک خریداری میں لاکھوں گنوا دیے


کراچی: معروف اداکارہ حنا رضوی نے کہا ہے کہ وہ ایک جعلی کمپنی کو ای بائیک کی خریداری کے لیے خطیر رقم دے بیٹھیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا رضوی نے کہا کہ ایک بارآن لائن ای بائیک خریدنے کی کوشش کی، جس کیلئے انہوں نے کمپنی سے رابطہ کیا، کمپنی نے ان سےبڑی رقم طلب کی جوادا کردی۔

گلوکاری شروع کی توخاندان نے ساتھ چھوڑ دیا، حمیرا چنا

انہوں نے کہا کہ کچھ دن بعد کمپنی نے بتایا کہ ان کی بائیک روانہ کردی گئی ہے مگرپھراطلاع دی کہ بائیک لے جانے والا ٹرک پولیس نے روک لیا ہے۔

بعد ازاں کمپنی نے انہیں دوسری، مہنگی بائیک لینے کا مشورہ دیا جس پرانہوں نے مزید رقم بھیج دی، رقم ملنے کے بعد کمپنی نے اپنا نمبربلاک کردیا اوربائیک آج تک موصول نہیں ہوئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top