اداکارہ ثروت گیلانی کے تازہ بیان نے فلمی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا

اداکارہ ثروت گیلانی کے تازہ بیان نے فلمی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا


اداکارہ ثروت گیلانی نے نامناسب رویئے کے خلاف احتجاجاً فلم “جوانی پھر نہیں آئی” کے پارٹ 3 میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

اداکارہ ثروت گیلانی کے تازہ بیان نے فلمی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم “جوانی پھر نہیں آنی” کے پارٹ ٹو میں کئی سین کاٹ دیئے گئے جبکہ انہیں پروموشن میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نامناسب رویئے کے خلاف انہوں نے فلم کے پارٹ تھری میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ثروت گیلانی نے کہا کہ پارٹ ٹو میں وعدہ کیا گیا تھا کہ کردار کو بھرپور طریقے سے دکھایا جائے گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ٹو کی پرموشن لندن میں رکھی گئی تھی۔ جس میں شرکت کے لیے اپنی جیب سے ٹکٹ کرا کے گئی لیکن مجھے شیڈول نہیں بتایا گیا اور مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں صرف شوٹنگ کے دوران بلایا جاتا رہا اور پھر جب فلم مکمل ہو گئی یا پروموشن کا وقت آیا تو انہیں اہمیت ہی نہیں دی گئی۔ یہ رویہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا۔

انہوں نے کہا ان تمام رویوں کے خلاف احتجاجاً انہوں نے فلم کے پارٹ تھری کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا۔ کیونکہ وہ اپنی عزت نفس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ مدھومتی انتقال کر گئیں

ثروت گیلانی نے کہا کہ وہ ہمایوں سعید اور ندیم بیگ جیسے افراد کے لیے احترام کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ان کا مسئلہ افراد سے نہیں بلکہ ٹیم کے رویئے سے ہے جس نے انہیں بار بار نظر انداز کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top