اب صرف لڑکیوں سے دوستی رکھتی ہوں، رومیسہ خان 

اب صرف لڑکیوں سے دوستی رکھتی ہوں، رومیسہ خان 


معروف اداکارہ اورکانٹینٹ کری ایٹر رومیسہ خان نے اپنی سماجی زندگی سے متعلق کہا ہے کہ وہ اب صرف لڑکیوں سے ہی دوستی رکھتی ہیں۔

اداکارہ رومیسہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بچپن میں وہ لڑکوں کے ساتھ زیادہ گھل مل جاتی تھیں کیونکہ اُس وقت لڑکیوں کے ساتھ ان کی زیادہ بنتی نہیں تھی۔

اداکارہ نازش جہانگیر پر رقم نہ لوٹانے کا الزام، عدالت طلب

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی سوچ میں تبدیلی آئی اور اب ان کی قریبی دوستی صرف لڑکیوں کے ساتھ ہے، اگرچہ وہ لڑکوں کو جانتی ہیں اورتقریبات میں ان سے ملتی بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ان کے قریبی حلقے میں کوئی لڑکا شامل نہیں، انسٹاگرام پر بھی وہ صرف لڑکیوں سے کھل کر بات کرتی ہیں جبکہ لڑکوں کے ڈی ایمز سے گریز کرتی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top