آمنہ شیخ کی دوسری شادی، زندگی کے نئے سفر پر نوجوان لڑکیوں کو قیمتی مشورہ

آمنہ شیخ کی دوسری شادی، زندگی کے نئے سفر پر نوجوان لڑکیوں کو قیمتی مشورہ


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ شیخ نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد والدین کی پسند سے کی گئی اپنی دوسری شادی کو زندگی کا نیا آغاز قرار دیتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کے لیے اہم پیغام دیا۔

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کہا کہ پہلی شادی اداکار محب مرزا سے پسند کی بنیاد پر ہوئی تھی، تاہم ازدواجی زندگی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی، اگر اُس وقت والدین کی رہنمائی حاصل کر لیتیں تو شاید حالات مختلف ہوتے۔

فواد خان کے پاکستان آئیڈل جج بننے پر تنقید، شوبز شخصیات حمایت میں بول اٹھیں

انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد کے دن میری زندگی کے سب سے مشکل لمحات تھے، جہاں نہ صرف ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اپنی بیٹی کی پرورش بھی تنہا کرنی پڑی، تاہم حوصلہ برقرار رکھا اور زندگی کو دوبارہ سنوارنے کا فیصلہ کیا۔

آمنہ شیخ نے کہا کہ دوسری شادی والدین کی مشاورت اور رہنمائی سے کی، جس کے بعد سکون، عزت اور استحکام نصیب ہوا۔

ڈرامہ کیس نمبر 9 کی کہانی نے سماج کے خوفناک رویے بے نقاب کر دیے

اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ محبت ہو جائے تو فوراً فیصلہ کرنے کے بجائے وقت لیں، اس شخص کو سمجھنے کی کوشش کریں اور والدین کو ضرور اعتماد میں لیں، کیونکہ عقل اور تجربہ ہمیشہ دل کے جذبات سے زیادہ مضبوط رہنما ثابت ہوتے ہیں۔

آمنہ شیخ کے مطابق ان کی نئی ازدواجی زندگی نے انہیں زیادہ پُر اعتماد، متوازن اور مطمئن بنا دیا ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ دوسری خواتین بھی اپنی زندگی کے فیصلے سوچ سمجھ کر اور اعتماد سے کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top