امریکا کے شہر ہیوسٹن میں دسویں کشمیر ہم ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب سجنے کو تیار ہے، جس میں شوبز انڈسٹری کے بڑے نام شرکت کریں گے۔ مداحوں کو اس بات کا بے چینی سے انتظار ہے کہ اس سال بہترین اداکار اور اداکارہ کا اعزاز کون اپنے نام کرے گا۔
ہم ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں شوبز انڈسٹری کے بڑے ستارے ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہیں۔ ہر کیٹیگری میں سخت مقابلہ متوقع ہے کیونکہ اس بار اداکاروں اور ڈراموں نے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔
رواں سال کے ایوارڈ شو میں پاکستان کے نامور فنکار اپنی شاندار پرفارمنس سے محفل لوٹیں گے۔ مہوش حیات، علی ظفر اور دیگر سپر اسٹارز اپنی زبردست پرفارمنس سے شو کو چار چاند لگائیں گے۔
دوسری طرف یادگار کرداروں کی بدولت سجل علی، ماورا حسین اور درفشاں سلیم بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کی مضبوط امیدوار قرار دی جا رہی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ سحر خان، سارہ خان اور کنزہ ہاشمی بھی بیسٹ ایکٹریس کی فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے اپنے ڈراموں میں بہترین پرفارمنس سے شائقین کو متاثر کیا۔
مرد اداکاروں کی کیٹیگری میں فیصل قریشی اور عدنان صدیقی جیسے سینئر فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے اداکار حمزہ سہیل، بلال عباس، عمران اشرف، موحب مرزا اور عثمان مختار بھی بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہیں۔ ہر ایک نے اپنے منفرد اندازِ اداکاری سے ڈراموں کو نیا رنگ دیا۔
عالمی سطح پر پہچان بنانے والے پاکستانی فنکار بھی ایوارڈز کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہانیہ عامر، سجل علی، ماورا حسین اور احد رضا میر کو “گلوبل اسٹار ایوارڈ” کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جو ان کی بین الاقوامی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔
ہم ٹی وی کے ڈراموں کی دھنیں بھی ناظرین کے دلوں پر راج کر رہی ہیں۔ بہترین او ایس ٹی کی کیٹیگری میں عشق مرشد، زرد پتوں کا بن، ہم دونوں، جان سے پیارا جونی اور خوشبو میں بسے خط کے گانے شامل کیے گئے ہیں، جنہوں نے موسیقی کے شائقین سے بھرپور داد سمیٹی۔
ڈرامہ سیریل کیٹیگری میں بھی سخت مقابلہ ہے۔ عشق مرشد، زرد پتوں کا بن، جفا، ظلم، نمک حرام اور خوشبو میں بسے خط کو بہترین ڈرامہ سیریل کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ وہ ڈرامے ہیں جنہوں نے نہ صرف ریٹنگز میں سبقت حاصل کی بلکہ ناظرین کے دلوں پر بھی راج کیا۔
بہترین آن اسکرین جوڑی کی دوڑ میں بھی ناظرین کے پسندیدہ چہروں کا مقابلہ ہو گا۔ عشق مرشد کے شبرہ اور فضل بخش، زرد پتوں کا بن کے مینوں اور ڈاکٹر نوفل سمیت درفشاں سلیم، بلال عباس، سجل علی اور حمزہ سہیل جیسی مقبول جوڑیاں اس ایوارڈ کی امیدوار ہیں۔
ہم ایوارڈز ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تفریح، مسکراہٹوں اور فن کی چمک سے بھرپور ہوں گے۔ مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے کہ کون سا فنکار اس سال اپنی کارکردگی کا تاج سر پر سجائے گا۔
ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ اگر تم ساتھ ہو تیزی سے مقبول ہونے لگا