ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل


پاکستانی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا.

ہانیہ عامر نے حال ہی میں ہیوسٹن میں منعقدہ ہم ایوارڈز 2025 میں شرکت کی تھی، جہاں انہیں گلوبل اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا، ایونٹ کے دوران ایک مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ان کی غیر آرام دہ حالت دیکھی گئی تھی۔

شاہ رخ خان اور آریان خان کی خفیہ انسٹاگرام ریل، مداح تجسس میں مبتلا

ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں داخلے کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جن میں وہ کمزور اور غیر صحت مند نظر آ رہی تھیں۔

ہانیہ کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم قریبی ذرائع کے مطابق وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔

مومنہ مستحسن کی سوشل میڈیا پر واپسی، مداحوں کا خیرمقدم

واضح رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سلیبرٹی ہیں، جن کے انسٹاگرام پر 19 ملین سے زائد فالوورز ہیں، انہوں نے حال ہی میں بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ پنجابی فلم سر دار جی 3 میں اداکاری کی ہے، جس سے ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top