پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ خواتین (UN Women) پاکستان کا نیا نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ ماطابق نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر کی تقرری اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے حقوق، صنفی مساوات اور خواتین کی بااختیاری کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔
یوٹیوبر عرفان جونیجو کی ایف سی بارسلونا سے بات چیت، نیا پراجیکٹ جلد متوقع
ہانیہ عامر نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ایک عہدہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے، جس کے تحت میں ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے آواز اٹھائوں گی اور مثبت تبدیلی کے لیے کام کروں گی۔
اقوام متحدہ خواتین پاکستان کے مطابق ہانیہ عامر کی نوجوانوں میں مقبولیت اور سماجی اثر و رسوخ خواتین کے مسائل اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
امریکہ میں ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
ہانیہ عامر کے 19 ملین سے زائد سوشل میڈیا فالوورز ہیں، جو انہیں پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی فنکارہ بناتے ہیں۔
اقوام متحدہ خواتین پاکستان نے کہا ہے کہ اس تقرری کے ذریعے تنظیم خواتین کی قیادت، ڈیجیٹل شمولیت، تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گی۔