گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

گووندا اور سنیتا کے طلاق کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا


بھارتی اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے طلاق کی خبروں پر بیٹی ٹینا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا۔

گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا نے ایک انٹرویو میں اپنے والدین کے علیحدگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلاق کی خبریں صرف افوائیں ہیں، میڈیا کو ایسی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔

ٹینا نے کہا کہ میں اپنے والدین کے نجی معاملات پر زیادہ بات نہیں کر سکتی، میرے والد اس وقت ملک سے باہر ہیں، میرے لئے میرا خاندان بہت بڑی نعمت ہے ، ان تمام  مداہوں کی شکر گزار ہوں جو ہمارے لئے فکر مند ہیں۔

سینئر اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک

اس سے پہلے گووندا کے منیجر نے بھی طلاق سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہو ریا۔

واضع رہے کہ گووندا اور سنیتا کی علیحدگی کی خبریں پہلی بار گزشتہ سال منضر عام پر آئیں تھیں، جسے دونوں نے سختی سے مسترد کیا تھا، تاہم دسمبر 2024 سنیتا کی جانب سے مقدمہ دائر کئے جانے کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان افواہوں کو مزید تقویت ملی۔

سنیتا کی جانب سے بیندرا فیملی کورٹ میں گووندا پر بے وفائی، ذہنی اذیت، فریب اور تعلق ختم کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے، تاہم گووندا نہ تو کسی عدالتی کاروائی میں شریک ہوئے اور نہ ہی عدالت کی جانب سے مقرر کردہ کاوٗنسلگ سیشنز میں پیش ہوئے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top