کمائی میں برکت کا تعلق حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان

کمائی میں برکت کا تعلق حلال و حرام سے ہے، نادیہ خان


سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ کمائی میں برکت کا تعلق مرد یا خاتون ہونے سے نہیں بلکہ حلال و حرام سے ہوتا ہے۔

ایک ٹی وی شو کے دوران اداکارہ نے خواتین کی جانب سے خواتین کی کمائی کے خلاف دیے جانے والے بیانات پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا، کسی بھی فرد کی کمائی میں برکت کا تعلق براہِ راست حلال اور حرام سے ہوتا ہے، کمائی میں برکت کا تعلق کسی بھی جنس سے نہیں ہے

کسی کو یہ حق نہیں میرے الفاظ کو غلط رنگ دے، صحیفہ جبار

انہوں نے کہا کہ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ نے مرد اور خواتین کو برابر کا درجہ دیا ہے، دونوں کی کمائی میں کوئی فرق نہیں ہے البتہ جس کی کمائی جتنی ہو گی اس میں برکت بھی اتنی ہی ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کی پیدائش سے لے کر اب تک ان کی اپنی کمائی سے پرورش کی ہے، نہ میں نے اپنے والد اور نہ ہی بچوں کے والد کا پیسہ استعمال کیا ہے، میری کمائی میں اللہ نے ہمیشہ برکت دی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top