کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی 20 روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد

کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی 20 روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد


کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغرعلی کی 15 سے 20 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق عدالتی حکم پرفلیٹ خالی کروانے کے لئے بیلف اوراہلکارفلیٹ پر پہنچے تاہم دروازہ نہ کھلنے پر جب زبردستی اندرداخل ہوئے تولاش زمین پرپڑی ملی۔

شنگھائی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’دیمک‘ نے بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کر لیا

پولیس نے فلیٹ سے شواہد جمع کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے، اداکارہ گزشتہ 7 سال سے فلیٹ میں اکیلی مقیم تھیں، فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کررکھا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی، پولیس تحقیقات جاری ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top