اداکارہ کاجول نے بالی وڈ کے سپر اسٹارز عامر خان اور سلمان خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین اداکاراؤں کے ساتھ برابری کا سلوک نہیں کرتے۔
کاجول نے حال ہی میں اپنے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان اور سلمان خان کم عمر ہیروئنز کے ساتھ رومانوی مناظر پر بات کرتے وقت ہمیشہ احتیاط برتتے ہیں اور واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہیں۔
شو کے دوران کاجول نے ایک دلچسپ سوال بھی اٹھایا کہ جب کسی فلم میں ہیرو کم عمر ہیروئن کے ساتھ رومانوی سین کرتا ہے تو اسے “سینما کا جادو” کہا جاتا ہے، مگر جب ہیروئن کم عمر اداکار کے ساتھ رومان پیش کرتی ہے تو اسے “بولڈ” کیوں قرار دیا جاتا ہے؟
کنگنا رناوت کا انکشاف، شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ نے بالی وڈ کا سفر مشکل بنا دیا
کاجول نے کہا انہوں نے اس موضوع پر بات ضرور کی، مگر بات کو مکمل طور پر واضح نہیں کیا، اس معاملے پر غصہ ہونا بے فائدہ ہے کیونکہ یہ ان کے قابو میں نہیں ہے۔
اس پر عامر خان نے جواب دیا کہ فلموں میں کاسٹنگ کی ضرورت کے مطابق ہی رولز ہوتے ہیں، جبکہ سلمان خان نے کہا کہ اگر وہ ایک ہی اداکار کے ساتھ بار بار کام کرتے ہیں تو جوڑی بورنگ یا پرانی لگنے لگتی ہے، اس لیے ہر فلم میں نیا جوڑا دیکھنا ضروری ہے۔
معروف امریکی گلوکارہ، عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح
کاجول نے کہا کہ یہ موضوع کافی حساس ہے اور اس پر عوامی بحث کی ضرورت ہے تاکہ لوگ آگاہ ہو سکیں، مگر اس معاملے پر جذباتی ہو جانا بے فائدہ ہے۔
کاجول کے اس بیان نے ایک بار پھر بالی وڈ میں کم عمر ہیروئنز کے ساتھ رومانوی سینز اور اس پر عوامی ردعمل پر بحث کو ہوا دی ہے، اور شائقین میں مختلف خیالات پیدا کر دیے ہیں۔