وینا ملک کی شادی بارے مبہم پوسٹ سے مداح کشمکش میں مبتلا

وینا ملک کی شادی بارے مبہم پوسٹ سے مداح کشمکش میں مبتلا


معروف اداکارہ وینا ملک نے دلہن بنی تصویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کی اسٹوری پر شیئر کردی اس مبہم تصویر سے ان کے مداح کشمکش میں مبتلا ہوگئے۔

وینا ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں دلہن کے کپڑوں میں ملبوس اپنی چہرہ چھپی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ  انہوں نے ہاں، آخرکار لکھا، اداکارہ نے اس کے ساتھ اسٹوری میں شہریار نامی آئی ڈی کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر پاکستانی لڑکیوں کے حسن کی معترف

دوسری جانب شہریار نامی شخص نے بھی انسٹاگرام پر سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں چہرہ چھپا کر بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے وینا ملک کو ٹیگ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ شادی کرنے والی ہیں اور اپنے دلہے کا چہرہ جلد سامنے لے آئیں گی۔

اداکارہ نے  2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی ۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top