معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے منگنی کر لی

معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے منگنی کر لی


معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ (taylor swift)  اور ٹریوس کیلسی کی دوستی اب باضابطہ طور پر شادی کے رشتے میں بدلنے جا رہی ہے۔

منگل کے روز اس مشہور جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا: آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔

سابق انگلش فاسٹ بولر کین شٹل ورتھ انتقال کر گئے

انسٹاگرام پوسٹ میں پانچ تصاویر شامل تھیں جن میں جوڑے کو پھولوں کے درمیان خوشگوار انداز میں دکھایا گیا۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب رواں ماہ سوئفٹ، کیلسی کے پوڈکاسٹ “نیو ہائٹس” میں شریک ہوئیں، جہاں دونوں کی محبت اور قربت صاف جھلک رہی تھی۔

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے گانے پہچاننے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ پاکستانی نوجوان کے نام

کیلسی کے والد، ایڈ کیلسی، نے منگل کے روز امریکی نشریاتی ادارے CNN کے مقامی پارٹنر WEWS کو بتایا کہ ان کے بیٹے نے تقریباً دو ہفتے قبل سوئفٹ کو پروپوز کیا۔

یاد رہے کہ دونوں کی دو سالہ تعلق کی شروعات ستمبر 2023 میں ہوئی تھی، جب ٹیلر سوئفٹ پہلی بار ٹریوس کیلسی کی ٹیم کینساس سٹی چیفس کا میچ دیکھنے پہنچی تھیں، اور پھر یہ تعلق رفتہ رفتہ گہرا ہوتا گیا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top