مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا

مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے کینیڈا میں ہونے والے شو کو ناظرین کی شدید ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا، جب اداکارہ تین گھنٹے تاخیر سے اسٹیج پر پہنچیں، مداحوں نے ایونٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے ٹکٹ کی رقم ریفنڈ کا مطالبہ کر دیا۔

کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا

تفصیلات کے مطابق مادھوری ڈکشٹ کا شو 2 نومبر کو ٹورنٹو میں منعقد ہوا، جسے ایک شاندار لائیو کانسرٹ کے طور پر پیش کیا گیا تھا، تاہم تقریباً تین گھنٹے تاخیر کے بعد آغاز ہونے والے اس شو میں مادھوری کی پرفارمنس محدود وقت تک جاری رہی، جس پر حاضرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔

کراچی میں ہونیوالی مخصوص پارٹیوں میں فحاشی اور ہم جنس پرستی عروج پر ہوتی ہے، مشی خان

تفصیلات کے مطابق شو کا اعلان شام 7:30  بجے کے لیے کیا گیا تھا، لیکن مادھوری تقریباً 10  بجے اسٹیج پر آئیں، تاخیر کے دوران ناظرین کو طویل انتظار، ناقص انتظامات اور غیر واضح معلومات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر شرکاء نے لکھا کہ ہم نے ایک شاندار پرفارمنس کی توقع کی تھی، مگر شو میں زیادہ تر گفتگو تھی اور ڈانس نہ ہونے کے برابر تھا۔

ناظرین نے کہا کہ ایونٹ کے ٹکٹ انتہائی مہنگے تھے، لیکن اس کے باوجود انتظامی خامیاں نمایاں رہیں، شو کے آغاز میں غیر ضروری تاخیر، آواز اور روشنی کے مسائل، اور غیر متوقع فارمیٹ نے شائقین کو ناراض کر دیا۔

شاہ رخ خان پر فلم ’’کنگ‘‘ میں ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ کی کاپی کرنے کا الزام

دوسری جانب کچھ مداحوں نے اداکارہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر اور بدانتظامی کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوتی ہے، مادھوری پر نہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ ایونٹ مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس اینڈ چٹ چیٹ ٹور کا حصہ تھا، جس کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں سے براہِ راست ملاقات کرنا تھا، تاہم ٹورنٹو میں سامنے آنے والی شکایات کے بعد اس ٹور کی تنظیمی شفافیت اور معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top