فخر عالم کے والد انتقال کر گئے

فخر عالم کے والد انتقال کر گئے


گلوکاراور ٹی وی میزبان فخرعالم (Fakhr-e-Alam)کے والد ایس ای عالم آج صبح  لاہور میں انتقال کر گئے۔

فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اس افسوسناک خبر کی اطلاع دی ۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے 97-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

اہلِ خانہ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو رہیں کہ وہ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

قبل ازیں فخر عالم نے اپنے والد کی صحت یابی کیلئے دعائوں کی درخواست کی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top