قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی جانب سے علیحدگی کی خبروں کو غلط قرار دیئے جانے کے بعد اداکارہ ثناء جاوید سے انسٹا اسٹوری بھی وائرل ہو گئی۔
شعیب ملک ان دنوں اپنی اہلیہ ثناء جاوید سے علیحدگی کی افواہیں سامنے آنے کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے۔
پہلی مرتبہ اماراتی نژاد فیشن اسٹوڈنٹ اور ماڈل مریم مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی
شعیب ملک نے کہا تھا کہ الحمد اللہ میری ازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، پروفیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروفیت رہتی ہے لیکن علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
حال ہی میں ثناء جاوید نے ایک فیشن پیج پر شیئر انسٹا اسٹوری کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا ، اسٹوری میں شعیب کے ثناء سے متعلق بیان پر جوڑے کو نظر بد سے بچائے رکھنے کیلئے کی دعا کی گئی تھی۔ ثناء نے اسکرین شاٹ پر کیپش درج کرتے ہوئے آمین ثم آمین لکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ میں شاہ رخ خان سے بھی زیادہ امیر شخصیت سامنے آ گئی
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے کیا تھا ، مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔