شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا

شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا


بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول میں خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو سینما کیلئے فنکارانہ خدمات پر پاردو ایلا کوریرا ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر گیونا اے کے مطابق شاہ رخ خان ایک ایسے بادشاہ ہے جنہوں نے ان ناظرین کو کبھی مایوس نہیں کیا جن مداحوں نے ان کے سر پر تاج رکھا۔

مومنہ اقبال سے حساس سوال، ندا یاسر ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں

گیونا اے کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ایک بہادر اور جرات مند فنکار ہیں جو ہمیشہ ایک نئے چیلنج کیلئے تیار رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ 77 واں لوکارنو فلم فیسٹیول 17 اگست تک جاری رہے گا جس میں 225 فلمیں دکھائی جائیں گے، 104 فلموں کے پریمیئر ہوں گے جبکہ 15 فلموں کا وہاں ڈیبیو ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top