نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے بچپن میں اسکول سے نکالے جانے کا قصہ سنا دیا۔
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں نجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بچپن میں انہیں اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
سلمان خان نے کہا کہ میں اور عامر خان ایک ہی اسکول میں زیرتعلیم تھے۔ لیکن اس وقت ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔ میں اس وقت چوتھی کلاس میں تھا جب مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ میں اسکول میں اپنے دوست کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ کہ اس دوران میرا دوست میرے پاؤں سے پھسل کر گر گیا۔ جس کی وجہ سے اس کا دانت ٹوٹ گیا۔
سلمان خان نے کہا کہ اسکول انتظامیہ نے اس حادثے کو میری جان بوجھ کر کی گئی غلطی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیرے نام فلم کے پیچھے چھپا سلمان خان کا ایشوریا رائے سے جدائی کا دکھ
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پھر ایک مرتبہ ٹیچر نے مجھے کلاس سے باہر کھڑا کر دیا۔ جس پر میرے والد نے اسکول جا کر ٹیچر سے پوچھا کہ اب میرے بیٹے نے کیا غلطی کی ہے۔ جس پر ٹیچر نے کہا کہ اس کی نہیں بلکہ آپ کی غلطی ہے کہ آپ نے اس کی فیس جمع نہیں کرائی۔ تاہم میرے والد نے پیسے جمع کر کے میری فیس جمع کرا دی۔ لیکن 2 ہفتے بعد پھر فیس کی عدم ادائیگی پر مجھے اسکول سے نکال دیا گیا۔