بالی ووڈ کی مشہور اور متنازعہ شخصیت راکھی ساونت نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں اپنا پانچواں عمرہ ادا کیا اور اس موقع پر انہوں نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو بھی مقدس سفر کی دعوت دی۔
راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے دعا کرتی نظر آئیں، جس میں انہوں نے کہا کہ سلمان بھائی، آپ بھی یہاں آ جائیں، میں نے پانچ بار عمرہ کیا ہے، آپ بھی آئیں اور عمرہ کریں، میں آپ کے لیے دعا کر رہی ہوں۔
راکھی نے اس موقع پر اپنی دعا میں صرف سلمان خان ہی نہیں بلکہ اپنے اہل خانہ، مداحوں اور ملک کی سلامتی کو بھی شامل کیا اور اپنی والدہ کے لیے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا بھی کی۔
سوشل میڈیا پر راکھی کی اس پوسٹ کو مداحوں نے خوب شیئر کیا، بہت سے لوگوں نے ان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ راکھی نے اپنی مصروف زندگی میں بھی عبادت کو ترجیح دی، جبکہ کچھ ناقدین نے اسے محض توجہ حاصل کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا، تاہم سلمان کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ بے باک اندازِ گفتگو اور انوکھے انداز کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، اس سے قبل بھی وہ کئی بار مکہ و مدینہ جا چکی ہیں اور رواں برس اپنے سال کا آغاز روحانی انداز میں کیا تھا۔