جسوندرسنگھ بھلا کے بعد ایک اوربھارتی اداکار چل بسے

جسوندرسنگھ بھلا کے بعد ایک اوربھارتی اداکار چل بسے


جنوبی بھارت کی کناڈا فلمی انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش مینگلورو چل بسے۔

اہلخانہ کے مطابق ان کی عمر 55 برس تھی اور کافی عرصے کینسر میں مبتلا تھے۔

جاپان دورے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش لسٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے،عظمیٰ بخاری

وہ ریاست کرناٹک کے شہر مینگلورو کے رہنے والے تھے اور انھوں نے اپنا فلمی کیریئر بطور آرٹ ڈائریکٹر شروع کیا اور متعدد معروف کناڈا فلموں میں ڈائریکشن کے بعد وہ اداکاری کی جانب آئے تھے۔

یاد رہے پچھلے ہفتے معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلا بھی انتقال کر گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو برین اسٹروک کے بعد موہالی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعہ کی صبح چل بسے۔65 سالہ اداکار کے انتقال سے پنجابی انڈسٹری ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی۔

انہوں نے منفرد انداز میں مزاحیہ اداکاری کی جو ان کی پہچان بن گئی، وہ پنجاب میں پیدا ہوئے، ان کی شادی فائن آرٹس کی استاد مدیپ کور سے ہوئی، ان کے بیٹے پکھراج سنگھ بھلا بھی اداکاری کر رہے ہیں۔

عمران خان کی مریم نواز پر مقدمےکیلئے سی پی او کو درخواست

جسوندر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم چھنکاتا 88سے کیا، فلمی دنیا میں ان کا پہلا بڑا کردار دُلا بھٹی تھا، انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ اسٹیج شوز میں بھی اپنا لوہا منوایا۔

جسوندر نے درجنوں سپرہٹ پنجابی فلموں میں کردار ادا کیے۔ فلم کیری آن جٹا میں ان کاکردار ایڈووکیٹ دھلوں ان کی پہچان بن گیا، جٹ اینڈ جولیٹ میں بھی ان کی مزاحیہ اداکاری نے فلم میں جان ڈال دی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top