ثنا جاوید سے طلاق شعیب ملک کا ردعمل

ثنا جاوید سے طلاق شعیب ملک کا ردعمل


پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی تیسری اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ دونوں خوشگوار لمحات گزارتے نظر آ رہے ہیں۔

شعیب ملک نے انسٹاگرام پر یونیورسل اسٹوڈیوز فلوریڈا کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ اور ثنا جاوید مختلف مقامات پرمحبت بھرے لمحات گزارتے دکھائی دئے، ایک تصویر میں وہ اسکو بی ڈو کے ساتھ، دوسری میں ٹرانسفارمرز روبوٹس کے سامنے  اور کچھ  تصاویر میں ریونج آف دی ممی رائیڈ  کے ساتھ نظر آئے۔

شوبز انڈسٹری میں کئی مرد حدیں کراس کرنے کی کوشش کرتے تھے، عائشہ عمر

مداحوں نے ان تصاویر پر خوشی کا اظہار کیا اور اطمینان ظاہر کیا کہ یہ جوڑی اب بھی ساتھ ہے اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے، تاہم، کچھ صارفین نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ بھارتی میڈیا اب بھی ان کے تعلقات میں دراڑ کی خبریں دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کے تعلقات پر گہرے سوالات اٹھا دیے۔ ویڈیو میں دونوں کو ایک تقریب میں الگ الگ بیٹھے اور ایک دوسرے سے لاتعلق دیکھا گیا۔ مداحوں نے اس منظر کو ان کے تعلقات میں دراڑ کی علامت قرار دیا۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے جنوری 2024 میں شادی کی تھی، جو شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے فوراً بعد ہوئی۔ اس سے قبل شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی سے ہوئی تھی، جو آٹھ سال تک برقرار رہی۔

2010 میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے شادی کی اور 2018 میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی، لیکن 2024 میں یہ رشتہ بھی انجام کو پہنچا۔

دنانیر مبین اور احد رضا میر کی برِیڈل کلیکشن فوٹو شوٹ کی خوبصورت جھلکیاں

شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی سے قبل 2024 میں ثانیہ مرزا کو طلاق دی تھی، ثانیہ مرزا کے اہلِ خانہ نے اس وقت بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ثانیہ ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتی ہیں، وہ شعیب کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں اور مداحوں سے بھی گزارش ہے کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔

آل راؤنڈر نے پاکستان کی نمائندگی 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 1,898، ون ڈے میں 7,534 اور ٹی ٹوئنٹی میں 2,435 رنز بنائے، جبکہ گیند کے ساتھ بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top