بھارتی فلم انڈسٹری بولی وڈ میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کرنے والوں میں مرد اداکار سرِ فہرست رہے ہیں، لیکن اس بار شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، ہریتھک روشن، اکشے کمار یا ساؤتھ انڈیا کے سپر اسٹارز نہیں، بلکہ ایک خاتون فنکارہ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی سنیما کے 2000 سے 2025 کے پچیس سالہ دور پر مبنی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والے اداکاروں اور فلموں کی فہرست شائع کی گئی ہے، جس میں گزشتہ دس برسوں کے رجحانات کو نمایاں کیا گیا۔ اس فہرست کے مطابق سب سے زیادہ مقبول اداکار کوئی خان یا ساؤتھ انڈیا کا بڑا نام نہیں، بلکہ ایک خاتون فنکارہ ہیں۔
سلمان خان کے والد کا اعتراف، شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا
آئی ایم ڈی بی (IMDb) کی رپورٹ کے مطابق، جنوری 2014 سے اپریل 2024 کے دوران سب سے زیادہ دیکھے جانے والے بولی وڈ ستاروں کی فہرست میں دیپیکا پڈوکون سرِ فہرست ہیں، جنہوں نے اپنے قریبی دوست اور کو اسٹار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹاپ 5 میں مزید دو خواتین فنکارائیں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ شامل ہیں، جبکہ پانچویں نمبر پر مرحوم عرفان خان ہیں، مرد اداکاروں میں عامر خان چھٹے، سلمان خان آٹھویں، ہریتھک روشن نویں اور اکشے کمار دسویں نمبر پر ہیں۔ علاقائی فلمی ستاروں میں صرف پربھاس اور دھنوش اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
آئی ایم ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مقبول فلموں کی فہرست میں دیپیکا کی 10 فلمیں شامل ہیں، جس کی بنیاد پر وہ چوتھے نمبر پر ہیں، جبکہ شاہ رخ خان کی 20 فلمیں، اور عامر خان و ہریتھک روشن کی 11، 11 فلمیں ان سے آگے ہیں۔
ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں ،سالگرہ کی دلکش تصاویروائرل
اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں اکثر مجھے بتایا جاتا تھا کہ ایک عورت کو آگے بڑھنے کے لیے کس طرح کے راستے اپنانے چاہئیں، لیکن میں نے ہمیشہ سوال کرنا، مخالفت برداشت کرنا اور مشکل راستہ اختیار کرنا ترجیح دی۔ میری فیملی، مداحوں اور ساتھیوں کے یقین نے مجھے وہ ہمت دی کہ میں اہم فیصلے لے سکوں، جو شاید آنے والے فنکاروں کے لیے نئے راستے کھولیں۔
واضح رہے کہ دیپیکا فی الحال دو بڑی فلموں کا حصہ ہیں۔ ایک میں وہ اداکار اللو ارجن کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ دوسری میں شاہ رخ خان کے ساتھ سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ میں اسکرین شیئر کریں گی۔ دونوں فلمیں 2026 میں ریلیز ہوں گی۔