اپنا مطلب نکال کر بھول گئے، اداکارہ کا ہمایوں سعید پر الزام

اپنا مطلب نکال کر بھول گئے، اداکارہ کا ہمایوں سعید پر الزام


معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے ‘فلم جوانی پھر نہیں آنی’ کے پروڈیوسر ہمایوں سعید اور ہدایتکار ندیم بیگ پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی کی تیسری فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے انکشاف کیا کہ انہیں دونوں فلموں کے دوران نامناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کے مطابق پہلے حصے میں ان کا کردار بغیر اطلاع کے محدود کر دیا گیا جس پر انہوں نے دوسرے حصے میں شمولیت سے انکار کر دیا، پھر ندیم بیگ کی یقین دہانی پر راضی ہوئیں مگر ایک بار پھر ان کے کردار کو کوئی اہمیت نہ دی گئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی لندن پروموشن میں بھی انہیں شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ انہوں نے خود اپنی ٹکٹ بک کروائی تھی۔ ’’پوری ٹیم لندن روانہ ہو گئی اور مجھے بتایا تک نہیں گیا،‘‘ انہوں نے شکوہ کیا۔

ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اُس وقت یاد کیا جاتا ہے جب ان سے کوئی کام ہوتا ہے، اور مطلب نکلنے کے بعد انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب میں اپنے وقار پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے برابر کا احترام اور میرے کردار کا جائز مقام چاہیے۔

Jawani Phir Nahi Ani 2

اگرچہ انہوں نے ہمایوں سعید اور ندیم بیگ سے ذاتی شکوے نہ رکھنے کی بات کی، تاہم کہا کہ وہ جوانی پھر نہیں آنی 3 کا حصہ نہیں بنیں گی۔

فلمی شائقین میں مقبول اس فرنچائز کی پہلی دو فلمیں باکس آفس پر بڑی کامیاب ثابت ہوئیں، جن میں ثروت گیلانی نے واسع چوہدری کی بیوی کا دلچسپ کردار ادا کیا تھا۔ تاہم ان کے حالیہ انکشافات نے تیسرے حصے پر ایک نیا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top