ابھیشیک بچن کا شعیب اختر کی لائیو شو کی بھول پر طنز

ابھیشیک بچن کا شعیب اختر کی لائیو شو کی بھول پر طنز


ایشیا کپ کے فائنل سے قبل سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک دلچسپ اور مزاحیہ بھول کی، جب وہ لائیو کرکٹ شو میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کا نام لینے کے بجائے بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا نام لے بیٹھے۔

شعیب اختر نے کرکٹ شو میں کہا کہ اگر پاکستان کسی فرضی صورتحال میں ابھیشیک بچن کو جلد آؤٹ کر دے، تو مڈل آرڈر کا کیا ہوگا؟ ان کا مڈل آرڈر اتنا اچھا نہیں ہے۔ ان کی یہ بات سن کر شو کے پینل کے ارکان زور زور سے ہنس پڑے اور فوری طور پر ان کی اصلاح کی گئی۔

تیرے نام فلم کے پیچھے چھپا سلمان خان کا ایشوریا رائے سے جدائی کا دکھ

اس واقعے کا کلپ فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں صارفین نے اس پر خوب ہنسی اور تبصرے کئے، اس موقع پر اداکار ابھیشیک بچن نے بھی خود مزاحیہ انداز میں ٹویٹ میں لکھا کہ سر، تمام احترام کے ساتھ، لگتا نہیں وہ یہ بھی کر پائیں گے! اور میں تو کرکٹ کھیلنے میں بھی اچھا نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا فائنل مقابلہ کل دبئی میں پاک بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، کرکٹ کے شائقین اس ہائی مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم میدان سے باہر کشیدگی نے ماحول کو مزید سنجیدہ بنا دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top