بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن نے فلم انڈسٹری میں اپنے 25 سالہ کیریئر کے بعد پہلی مرتبہ بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرلیا۔
70 ویں فلم فیئرایوارڈز 2025 کی تقریب میں انہیں یہ اعزازفلم ’’آئی وانٹ ٹو ٹاک‘‘ میں انکی شاندارکارکردگی پردیا گیا۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ابھیشیک بچن جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اورانکی آنکھیں نم ہوگئیں، انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس سال میرے فلمی سفرکو 25 سال مکمل ہوئے ہیں، یہ ہمیشہ میرا خواب رہا ہے کہ میں یہ ایوارڈ اپنے خاندان کے سامنے وصول کروں۔
اداکار نے اپنی کامیابی کا سہرا اہلیہ ایشوریا رائے بچن اوربیٹی آردھیا کو دیتے ہوئے کہا کہ ایشوریا اورآردھیا، تم دونوں کا شکریہ کہ تم نے مجھے میرے خواب پورے کرنے کی اجازت دی تمہاری قربانیاں ہی وہ وجہ ہیں کہ آج میں یہاں کھڑا ہوں۔
ابھیشیک بچن نے ایوارڈ اپنے والد امیتابھ بچن اور بیٹی آردھیا کے نام کیا، انہوں نے اپنے تمام ہدایتکاروں اور پروڈیوسرزکا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پربھروسہ کیا اداکارکا کہنا تھا کہ یہ سفرآسان نہیں تھا مگر بے شک قابلِ فخررہا۔
ہم ایوارڈز 2025 میں ‘عشق مرشد’ اور ‘زرد پتوں کا بن’ کی دھوم
ابھیشیک حال ہی میں فلم ’’ہاؤس فل 5‘‘ میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، سونم باجوہ اور جیکولین فرنینڈس کے ساتھ نظر آئے تھے جبکہ انکی آئندہ فلم ’’کنگ‘‘ میں وہ شاہ رخ خان اورسوہانا خان کے ہمراہ اسکرین شیئرکریں گے۔