اداکارہ حرا مانی کی انسٹاگرام ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ مشورے دیے جارہے ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں گلابی ساڑھی پہنے قراقرم ہائی وے پر پاسو کونز پر موجود تھیں۔
بلند پہاڑوں کے ساتھ عقب میں چلتے گانے کے ساتھ اداکارہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ ضرور کیا،تاہم اس پر انسٹاگرام صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
میرے الفاظ کا وہ مطلب ہرگز نہیں تھا، نازش جہانگیر نے درفشاں سے متعلق بیان کی وضاحت دیدی
کوئی اداکارہ کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے، تو کوئی ان پر تنقید کے نشتر برساتا دکھائی دیا۔ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ساڑھی کے ساتھ یہ احساس سب سے بہترین ہے، جبکہ ایک خاتون صارف نے اداکارہ کو حسین قرار دے دیا۔
ایک خاتون صارف نے حرا مانی کو پاکستان کی کرینہ قرار دے دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی لکھا کہ خوبصورتی یہیں موجود ہے، اپنی کرش بھی قرار دے دیا جبکہ دیگر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کوئی بالی ووڈ بھیج دو۔
کسی نے اداکارہ کو پاکستانی عرفی جاوید قرار دیا جبکہ ایک اور خاتون صارف نے لکھا کہ انہیں بھارت میں پیدا ہونا چاہیے تھا، کہاں پاکستانی ثقافت میں پیدا ہوگئیں۔