آئمہ بیگ کو کم نوعیت کا ہارٹ اٹیک، گلوکارہ کی تصدیق

آئمہ بیگ کو کم نوعیت کا ہارٹ اٹیک، گلوکارہ کی تصدیق


پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کو کم نوعیت کے ہارٹ اٹیک کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تصدیق گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ دل میں تکلیف کے باعث وہ اسپتال آئیں تو ڈاکٹرز نے کم نوعیت کے ہارٹ اٹیک کا انکشاف کیا۔گلوکارہ نے اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے جسم پر ای سی جی کے پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔

ہم ابھی بھی شادی شدہ ہیں، ابھیشک کی ایشوریا سے طلاق کی تردید

گلوکارہ نے بتایا کہ منی ہارٹ اٹیک کی وجہ ذہنی تناؤ، نیند کی کمی اور بے سکونی ہے، بہت زیادہ سفر، رات کو نیند نہ آنے اور مسلسل تھکن بھی بیماری کی اہم وجوہات میں شامل ہے، انہوں نے لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ اپنی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کب ہوا تاہم انہوں نے اس بات کا تذکرہ ضرور کیا ہے کہ اب وہ اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں، سفر کے بجائے مکمل آرام اور بہت زیادہ احتیاط بھی کررہی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top