پنجاب میں 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع، ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع، ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ


لاہور، حالیہ سیلاب سے پنجاب بھر میں 60 ہزارسے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہوا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے یونیسیف کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں عارضی ٹینٹ اسکولزقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اسکول عمارات کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور 90 دن کے اندرتمام اسکولوں کوبحال کرنے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے تعلیمی نقصان (لرننگ لاسز) کو کم کرنے کیلئے صوبے بھرمیں تین شفٹوں میں عارضی اسکولز چلائے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی بچے کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانے سے روک دیا

رانا سکندرحیات نے بتایا کہ ٹینٹ اسکولزآئندہ ہفتے سے کام شروع کردیںگے اوران میں بنیادی تعلیمی سہولیات، اسٹیشنری اور فرنیچربھی فراہم کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ حکومت بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top