مردان، ویمن یونیورسٹی مردان نے طالبات کے مالی بوجھ کو کم کرنے کے لیے فیسوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بی ایس کے 6 مختلف پروگرامز میں فیسوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بی ایس اردو، اسلامک اسٹڈیز اور ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بی ایس باٹنی، مائیکرو بائیولوجی اور بائیو کیمسٹری پروگرامز کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ بعض پروگرامز کی سمسٹر فیس 40 ہزار سے کم کر کے 28 ہزار جبکہ کچھ پروگرامز کی فیس 44 ہزار سے کم کر کے 31 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
فزکس میں نوبیل انعام کا اعلان کر دیا گیا
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں کمی کا مقصد معیاری تعلیم کو زیادہ قابلِ استطاعت بنانا ہے اوراس اقدام سے درجنوں طالبات کو تعلیمی سفرجاری رکھنے میں سہولت ملے گی۔