لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند رکھنے کا فیصلہ


لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ڈائریکٹر کالجز نے 16 کالجز میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے،شاہدرہ، چوہنگ اور بند روڈ کے کالجز بند رہیں گے۔

بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا

شرقپور شریف، فیروزوالہ، خانقاہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے،ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں 2 روز چھٹی ہو گی۔

قصور کے علاقے کنگن پور میں بھی کالجز بند رہیں گے ،احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔

کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی

یاد رہے سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں میں سکول بھی بند کردئیے گئے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top