قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی کی پوزیشن پر برقرار

قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی کی پوزیشن پر برقرار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی قائد اعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبر ایک یونیورسٹی کی پوزیشن پر برقرار ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں عالمی سطح پر 401-500 میں شامل ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں بھی قائد اعظم یونیورسٹی نے 315 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اساتذہ، طلبا، المنائی اور ملازمین کو یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس ، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی

پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کہا کہ مالی چیلنجز کے باوجود قائداعظم یونیورسٹی نے عالمی درجہ بندی میں سال بہ سال اضافہ اور ترقی کی ہے۔ حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مزید تعاون اور توجہ سے یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 200 جامعات میں شامل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top