ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
امتحان میں مجموعی طورپر 43 ہزاردو سوانتالیس امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 25 ہزار چارسوساٹھ طلبہ کامیاب قرار پائے، اس سال کامیابی کا تناسب 58.88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نتائج کے مطابق عیشا شفیق نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1152 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
عثمان محمود نے 1151 نمبرلے کر دوسری جبکہ زنیرا طارق نے 1150 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو بورڈ کی جانب سے خصوصی مبارکباد دی گئی۔
ساہیوال تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے اس موقع پر کامیاب طلبہ کومستقبل کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اورکہا کہ طلبہ کو جدید تعلیم اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملک کی تعمیروترقی میں مؤثرکردار ادا کرسکیں، اس سال کے نتائج طلبہ کی محنت، والدین کی دعا اوراساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔
بورڈ حکام کے مطابق کامیاب طلبہ کو اسناد اورنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے خصوصی انعامات بھی دئیے جائیں گے۔
ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ
اس موقع پروالدین اوراساتذہ نے بھی طلبہ کو شاندارنتائج پرمبارکباد پیش کی اورامید ظاہرکی کہ یہ طلبہ اعلیٰ تعلیم میں بھی اپنی کامیابیوں کا سفرجاری رکھیں گے۔