بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ کے چیئرمین محمد عدنان خان کے مطابق، امتحان میں 63,494 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، جن میں سے 62,020 نے امتحان میں شرکت کی۔
نتائج کے مطابق، 26,951 طلبہ کامیاب قرار پائے، جبکہ 35,052 ناکام ہوئے۔ اس سال کامیابی کا مجموعی تناسب 43.46 فیصد رہا۔
امتحان میں 1,213 طلبہ غیر حاضر رہے اور 261 داخلہ فارم مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیے گئے۔
بورڈ حکام کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ طلبہ اپنے نتائج آن لائن چیک کر سکتے ہیں یا اپنے تعلیمی اداروں سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت فرسٹ ایئر کے نتائج کا اعلان کل 15 اکتوبر کو صبح 10 بجے جاری کی تھا۔
پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میں خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔
لاہور تعلیمی بورڈ (bise lahore) کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ون کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 53.77 فیصد رہا.
اسی طرح ملتان تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ایئر میں پاس ہونے کی شرح 57 اشاریہ 46 فیصد رہی۔
ساہیوال بورڈ کے رزلٹ میں کامیابی کا تناسب 54.51 فیصد جبکہ فیصل آباد بورڈ کا 55.74 فیصد رہا۔