حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، طالبات بازی لے گئیں۔
پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن نجی اسکول کی طالبات کے نام رہی، نتائج کا اعلان چیئرمین تعلیمی بورڈ شجاع مہیسر نے کیا۔
نجی اسکول کی ارم بی بی نے 1100 میں سے 999 نمبر لے پہلی، انایہ نے 993 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ پریتا نے 988 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خدشہ، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
کل 75 ہزار 683 طلباء و طالبات نے سالانہ امتحانات میں حصہ لیا، 70 ہزار 23 طلباء و طالبات کامیاب اور 5 ہزار 620 فیل قرار پائے۔
8 ہزار 760 طلباء اے ون گریڈ، 34 ہزار 99 اے گریڈ، 19 ہزار 911 بی گریڈ، 6 ہزار 547 سی گریڈ، 664 ڈی گریڈ اور 42 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔