پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔
لاہور بورڈ کے تحت امتحان میں 3 لاکھ 80 ہزار امیدواروں نے شرکت کی، جن میں ایک لاکھ 38 ہزار نے کامیابی حاصل کی، لڑکوں کی کامیابی کی شرح 35.33 فیصد جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 53.89 فیصد رہی۔
بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ، محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کا اہم فیصلہ
گوجرانوالہ بورڈ میں 2 لاکھ 71 ہزار465 امیدواروں نے امتحان دیا ، امتحان میں ایک لاکھ 34 ہزار20 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 49.37 فیصد رہا۔
اس کے علاوہ ملتان میں ایک لاکھ ، 44 ہزار 582 امیدواروں نے امتحان دیا ، کامیابی کی شرح 52.11 فیصد رہی۔ فیصل آباد میں 205182 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے، کامیابی کا تناسب 51.55 فیصد رہا۔