تعلیمی ادارے 7 روز کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری

تعلیمی ادارے 7 روز کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری


سرگودھا: ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب کے باعث تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کر دیئے گئے۔

کوٹ مومن کے تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کوئی نقصان نہ ہو۔

اس وقت پنجاب میں دریائے ستلج، دریائے راوی (Ravi River) اور دریائے چناب میں شدید سیلاب کی صورتحال ہے۔ اور اطراف کے کئی دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ فصلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری اساتذہ پر نجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد

حکومت پنجاب نے سیلاب کے باعث کئی اضلاع میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی۔ اور سیلاب سے پنجاب کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top