بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ محمد اسحاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ امتحانات میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 1 ہزار 193 امیدوارشریک ہوئے، جن میں سے 91 ہزار 400 امیدوار کامیاب قرارپائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 90.3 فیصد رہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فرسٹ ایئرکے امتحانات میں 46 ہزار 737 طلبہ شریک ہوئے، جن میں کامیابی کا تناسب 86.4 فیصد رہا۔
سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں 54 ہزار 456 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں سے 51 ہزار 37 کامیاب قرار پائے اور کامیابی کا تناسب 93.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نتائج کے مطابق گورنمنٹ انٹرکالج ہرمزئی کے طالب علم سید عبدالمتین نے 1051 نمبر لے کر پورے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری پوزیشن گورنمنٹ انٹرکالج پیرعلی زئی کے طالب علم سید اسراراحمد کے حصے میں آئی، جنہوں نے 1050 نمبرحاصل کیے، تیسری پوزیشن تعمیرنوگرلزکالج کی طالبہ بی بی صفیہ نے 1049 نمبرحاصل کرکے اپنے نام کی۔
موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہیں، موٹروے پولیس
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پرجاری کردیے گئے ہیں جبکہ کامیاب طلبہ اوران کے والدین میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔