کل اسکول کھلیں گے؟ وزیر تعلیم پنجاب کا اہم بیان آ گیا

کل اسکول کھلیں گے؟ وزیر تعلیم پنجاب کا اہم بیان آ گیا


یوم تکبیر 28 مئی کو اسکولوں میں چھٹیوں سے متعلق وزیر تعلیم پنجاب کی وضاحت سامنے آ گئی۔

اپنے بیان میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات کیلئے سکول 2 گھنٹے کیلئے کھلیں گے، متعلقہ سکول صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 9 بجے تک لگیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہوگئی ہیں۔

پنجاب حکومت کا یوم تکبیر پر اسکول کھلے رکھنے کا اعلان

واضح رہے اس سے پہلے مراسلہ جاری کیا گیا تھا کہ 28 مئی کی چھٹی کینسل کر دی گئی ہے، سکولوں میں چھٹی نہیں ہوگی اور تقریبات ہی ہوں گی، جس پر سٹوڈنٹس میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top