پنجاب یونیورسٹی نے 13 اور 14 اکتوبر کو موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ایل ایل بی 3 سالہ اور 5 سالہ پروگرامز کے امتحانات اب 15، 16 اور 17 اکتوبر کو ہوں گے۔
اسی طرح بی ایس ہوم اکنامکس پارٹ ون کے ملتوی پیپرز 17 اکتوبر کو لیے جائیں گے، جب کہ پارٹ ٹو کے امتحانات 15 اور 17 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔
بی ایس ہوم اکنامکس کے سال اول، دوم اور سوئم کے امتحانات بالترتیب 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔ بی ایس اے ڈی (BSAD) چھٹے سمسٹر کا ری کنڈکٹ امتحان 16 اکتوبر کو ہوگا بی بی اے آنرز تیسرے اور آخری سال کے امتحانات 24، 27 اور 28 اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی پارٹ ٹو 2024 کے ضمنی امتحانات کے پیپرز 17، 20 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔
مومنہ اینڈ درید فاؤنڈیشن کے تحت تعلیم کیلئے فنڈ ریزنگ کی تقریب
یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امتحانات کے مقام اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ رول نمبر سلپس کے مطابق مقررہ مراکز پر پہنچیں۔