پنجاب کے وہ شہر جہاں کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

پنجاب کے وہ شہر جہاں کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں


پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف شہروں کے سیلاب زدہ علاقوں میں سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور

لاہور میں 45 اسکولز کے علاوہ تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر 45 اسکولز ریلیف کیمپس میں تبدیل کئے گئے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ بند رہے گا۔

پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات میں 43 فیصد کمی

مراکہ،مانگا،چوہنگ، شاداب کالونی، سگیاں کے سرکاری اسکولز بند رہیں گے،اس کے علاوہ تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد،پری محل شاہدرہ کے سرکاری اسکول بھی بند رہیں گے۔

ٹھوکر نیاز بیگ ،شاہ پور کانجراں ،بند روڈ اور گاو شالا کے سرکاری اسکولز نہیں کھلیں گے،رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ، موہلنوال، ملتان روڈ، مانوال کے سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ قلعہ تراڑ، مصطفی آباد، ملک پارک، عزیز کالونی، مانگا ہیٹھاڑ کے سرکاری سکولز بھی بند رکھے جائیں گے۔

قصور

قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کھلنے والے سکول تا حکم ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سی ای او ایجوکیشن نے 107 سکول بند رکھنے کا مراسلہ جاری کر دیا ۔مراسلے کے مطابق ستلج میں سیلاب سے متاثرہ تحصیل قصور، چونیاں اور راوی سے متاثر پتوکی کے سکول بند رکھے جائیں گے،تحصیل قصور کے 61 سرکاری ایک غیر سرکاری، چونیاں کے 14 جبکہ پتوکی میں 31 سکول بند رہیں گے۔

نارووال

ڈپٹی کمشنر نارووال حسن رضا نے بھی سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ڈی سی کے مطابق یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پاکپتن

دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث پاکپتن میں 30 سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی او ایجوکیشن پاکپتن شازیہ رفیق نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بند کئے گئے سکولوں میں 18 سکول پاکپتن اور 12 سکول تحصیل عارفوالا کے شامل ہیں۔

شرقپور شریف

شرقپورشریف میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سکول تا حکم ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے حکم پر تحصیل شرقپور کے 10 سکول بند رکھنے کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے، ڈی سی کا کہنا ہے کہ دریائے راوی کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں کے سکول بند رکھے جائیں گے۔

منڈی بہائوالدین

منڈی بہاوالدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے سکولوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے چناب سے ملحقہ 18دیہات کے سکول بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے تمام سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے یکم سے 7ستمبر تک بند رہیں گے۔

وہاڑی

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 60 سکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں،متاثرہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں سیلابی صورتحال بہتر ہونے تک معطل رہیں گی۔طلبہ کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

ملتان

ملتان ڈسٹرکٹ کے تمام سکول معمول کے مطابق کھل جائیں گے سوائے 23 سکولوں کے،جلالپور پیر والا کے 8،شجاع آباد کے 9،ملتان صدر کے 5 اور ملتان سٹی کا 1 سکول کل بند رہے گا،16 سکول فلڈ ریلیف کیمپ بننے کی وجہ سے بند رہیں گے،7 سکول پانی کی زد میں آنے کے باعث بند رہیں گے۔

امریکی صدر نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

ملتان صدر کے گورنمنٹ ہائی سکول بُچ کھوکھر اور گورنمنٹ پرائمری سکول گھلکو بستی گھلُو کل بند رہیں گے،ملتان صدر کا گورنمنٹ پرائمری سکول جھوکے چھاجڑا اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بِنڈا سندیلا کل بند رہیں گے۔

ملتان صدر کا سکول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیر شاہ کل بند رہے گا،ملتان سٹی کا سکول گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اَرجوائیں شریف نمبر 1 کل بند رہے گا۔

بہاولنگر
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بہاولنگر میں بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،حکومت پنجاب کی ہدایت پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے کے مطابق تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رہیں گے ، اکیڈمیز، ٹیوشن سینٹرز پر بھی تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

رحیم یار خان

رحیم یار خان میں بھی سیلابی صورتحال کے باعث 56 سرکاری اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق  سیلاب سے متاثرہ اسکولوں میں 5 روز کیلئے تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول کرتارپورکوبحال کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بندش کا فیصلہ بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے،سیلاب سے متاثرہ اسکولز یکم تا 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top