پنجاب میں خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں کی ہفتہ وار تعطیل کا اعلان

پنجاب میں خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں کی ہفتہ وار تعطیل کا اعلان


لاہور، محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں خصوصی افراد کے تعلیمی اداروں کے لیے ہفتہ وار تعطیل کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب پنجاب کے تمام خصوصی افراد کے اسکول اور تربیتی ادارے ہرہفتے ہفتہ کے روز بند رہیں گے۔

 سیکیورٹی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے چیف سیکیورٹی آفیسرکی تعیناتی

محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسرزکونوٹیفکیشن کی کاپیاں ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ احکامات پرفوری عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی طلبہ اور عملے کی سہولت کے پیش نظرکیا گیا ہے تاکہ انہیں آرام اور تیاری کا مناسب وقت مل سکے،  نئی پالیسی پر عمل درآمد آئندہ ہفتے سے شروع ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top