پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل


پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ۔ 

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ میٹرک اور انٹر کی کلاسز 18 اگست سے شروع ہونگی،پرائمری اور مڈلز اسکولز یکم ستمبر سے ہی کھولے جائیں گے۔

قبل ازیں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دیا تھا۔

ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا کہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی ادارے4 اگست سے کھل چکے ہیں، ملک کے دیگرصوبوں میں بھی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندرحیات سے تعطیلات میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا، ایسوسی ایشن کے مطابق بچوں کوتین ماہ تعلیم سے دور رکھنا ان کے مفاد میں نہیں ہے،چھٹیوں میں توسیع سے میٹرک کی کلاسیں بری طرح متاثر ہوں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top