پنجاب بھر میں 5051 اسکول سربراہان کو ٹیسٹ کی بنیاد پر انچارج ہیڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق پنجاب بھر میں 3797 اساتذہ و ہیڈز نے انچارج ہیڈ کیلئے درخواستیں جمع کروائیں ہیں جن کا ضلعی سطح پر ٹیسٹ 22 جولائی کو پنجاب بھر لیا جائے گا۔
لاہور میں ٹیسٹ کا انعقاد گورنمنٹ کمپری ہنسیو گرلز سکول وحدت لاہور میں ہو گا۔ ٹیسٹ دینے والوں میں ایس ایس ٹیز، اے ای اوز، ہیڈ ماسٹرز، پرنسپلز شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا،سرکاری اسکولز کو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور میں ہیڈز کی تعیناتی کیلئے 200 مرد و خواتین اساتذہ نے درخواستیں جمع کروائیں ہیں جن سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق لاہور میں گریڈ 17،18،19،20کی 50 سے زائد ہائی، ہائ سیکنڈری اسکولز میں ہیڈز کی پوسٹیں خالی ہیں۔