لاہور: پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے اس تاریخ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، لاہور بورڈ سے 2 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کی تھی۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون کا اعزاز، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ فیگو کی ٹرسٹی منتخب
لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز بشمول راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں ایک ہی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
طلباء اپنے نتائج بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کر سکیں گے، نتائج ( result ) کا اعلان بروز بدھ کو دن 10 بجے ہونے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اسکولوں میں انسداد ہراسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نے متعلقہ حکام کو لڑکیوں کیلئے محفوظ تعلیمی ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرمحکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
کراچی میں انٹر سائنس پری میڈیکل کے نتائج 2025 کا اعلان
پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر اسکولز میں 3 رکنی کمیٹیاں قائم ہوں گی، ہر کمیٹی میں کم از کم 3 اساتذہ شامل ہوں گے، خواتین کی نمائندگی لازمی قرار دی گئی ہے، کمیٹیاں ہراسگی سے متعلق شکایات خفیہ اور مؤثر طریقے سے نمٹائیں گی۔
شکایت کنندگان کے تحفظ اور منصفانہ انکوائری کا عمل یقینی بنایا جائے گا، انسداد ہراسمنٹ کمیٹیاں رپورٹس ڈی ای اے کو جمع کرائیں گی، اسکولوں کو 30 دن میں کمیٹیوں کی فہرست محکمہ کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔