بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 62,322 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 44,902 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 72 فیصد رہا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔
ویزہ ختم تو گھرجائیں، برطانیہ کی طلبا کو ای میلز، پاکستانی سب سے زیادہ متاثر
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس سال طلبہ کی تیاری نسبتاً بہتر رہی، جس کی بدولت کامیابی کی شرح میں بہتری دیکھی گئی۔ تاہم 17,420 طلبہ ایسے بھی تھے جو کامیاب نہ ہو سکے۔
حکام نے ان طلبہ کو ہمت نہ ہارنے اورآئندہ امتحانات کی بہتر تیاری کا مشورہ دیا ہے، نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ تفصیلی مارکس شیٹ تعلیمی اداروں کو فراہم کر دی گئی ہے۔
سرکاری کالجوں کی ناقص کارکردگی، انکوائری شروع
اس موقع پر پشاور بورڈ کے چیئرمین نے امتحانات کے شفاف انعقاد پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام طلبہ، والدین، اساتذہ اوربورڈ عملے کا شکریہ ادا کیا۔
بورڈ حکام کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان ایک تقریب میں کیا جائے گا، جس کی تاریخ جلد مقرر کی جائے گی۔
امتحانی نتائج پر طلبہ میں ملی جلی کیفیت پائی جاتی ہے، کامیاب امیدواروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔