بلوچستان سے تعلق رکھنے والی سینئرگائناکالوجسٹ، پروفیسر ڈاکٹرعائشہ صدیقہ کو ’انٹرنیشنل فیڈریشن آف گائناکالوجی اینڈ آبسٹیٹرکس‘ (فیگو) کے انتخابات میں ٹرسٹی کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔
ڈاکٹرعائشہ صدیقہ اس عہدے پرفائز ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئی ہیں، حال ہی میں فیگو ویمنز ایوارڈ 2025ء سے بھی نوازا گیا تھا۔
طبی شعبے میں نمایاں کارکردگی اورخواتین کی صحت کے فروغ کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔
پروفیسرکا کہنا ہے کہ فیگو کی جنرل اسمبلی میں ٹرسٹی کے طور پرمنتخب ہونا ان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، یہ کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ بلوچستان اور پاکستان کی پوری میڈیکل کمیونٹی کیلئے تاریخی لمحہ ہے۔
واضح رہے کہ فیگو دنیا بھر کی گائناکالوجی اورزچگی سے متعلق تنظیموں کا سب سے بڑا عالمی ادارہ ہے فیگو کی جنرل اسمبلی میں 142 ممالک کی نمائندگی ہوتی ہے اور صرف 10 نمایاں شخصیات کوٹرسٹی کے طور پرمنتخب کیا جاتا ہے۔
سرکاری اسکولوں میں ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا فیصلہ
ڈاکٹرعائشہ صدیقہ بولان میڈیکل یونیورسٹی میں پروفیسر اور اسپتال میں گائناکالوجی شعبے کی سربراہ رہ چکی ہیں، جہاں انہوں نے خواتین کی صحت اور تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردارادا کیا۔