وفاق المدارس نے مڈل تا ماسٹر امتحانات کی فیسوں میں بڑا اضافہ کر دیا

وفاق المدارس نے مڈل تا ماسٹر امتحانات کی فیسوں میں بڑا اضافہ کر دیا


وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے حفظ القرآن اور مڈل تا ماسٹر امتحانات کی فیسوں میں اضافہ کر دیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس نے سالانہ امتحان 1470 ہجری و 2026 عیسوی کی سنگل ڈبل ٹرپل فیسیں بڑھانے کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔

سنگل فیس یکم ربیع الاول سے30ربیع الاول تک جمع کرائی جاسکتی ہے، ڈبل فیس یکم ربیع الثانی سے 15ربیع الثانی اور ٹرپل فیس 16 ربیع الثانی سے 30 ربیع الثانی اور 4 گنا فیس یکم جمادی الاول سے 15جمادی الاول تک جمع کرائی جا سکے گی۔

حکومت پنجاب کا مزید 8 اضلاع میں اسکول میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

اخبار کی رپورٹ کے مطابق تمام داخلے آن لائن ہوں گے، بینک چالان کے ساتھ داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی بھی جمع کرانا ہو گی۔ تحفیظ القرآن کے امتحان کی سنگل فیس 495 روپے، ڈبل فیس 990 روپے، ٹرپل فیس 1485اور چار گنا فیس 1980روپے کردی گئی ہے۔

مڈل امتحان کی سنگل فیس 540روپے،ڈبل فیس1080 روپے،ٹرپل فیس 1620 روپے اور چار گناہ فیس 2160روپے کر دی گئی ہے۔

سکینڈری و ہائر سیکنڈری لیول کے لئے رجسٹریشن ثانویہ عامہ سال اول (نہم کلاس) میں ہوگی اور اس کی فیس یکم تا اختتام ماہ ربیع الاول 220روپے مقرر کی گئی ہے، یکم ربیع الثانی تا 15ربیع الثانی 440 روپے ہوگی اور 15ربیع الثانی سے اختتام ذو الحج تک فیس 660روپے ہوگی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top