وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا


وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن 1071 نمبر کے ساتھ اے پی ایس راولپنڈی کی علی ہے طارق جب کہ دوسری پوزیشن دی سکالر سائنس کالج کی وردہ سرفراز نے 1070 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔

پری میڈیکل میں تیسری پوزیشن اے پی ایس گوجرانوالہ اور رسول ڈی کی دو طالبات عروہ ملک اور مناہل مرتضی نے حاصل کی۔

پری انجینئرنگ میں دی سکالر سائنس کالج کے مزمل ساجد نے 1063 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

پری انجینئرنگ میں کپس کالج کے محمد سمیع نے 1059 نمبر لیکر دوسری جبکہ عائشہ نعیم نے 1054 نمبر لیکر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

جاری نتائج کے مطابق گیارہویں کے سالانہ امتحان میں کل 97928 بچوں نے حصہ لیا۔جن میں سے 60794 امیدوار پاس قرار پائے۔

بارہویں کے امتحانات میں کل 96ہزار 521 امیدواران نے حصہ لیا۔جن میں سے 79 ہزار 881 امیدواران پاس قرار پائے۔

پاس طلباء کی شرح 83.19 رہی۔طلباء کی کامیابی کا تناسب 75.85 اور طالبات کی 88.91 فیصد رہا۔

پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 94.04 جبکہ پری انجینئرنگ میں 88.89 فیصد رہا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top