نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے اسلام آباد ایڈیشن کا پرجوش آغاز – ہم نیوز – Hum News

نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے اسلام آباد ایڈیشن کا پرجوش آغاز – ہم نیوز – Hum News


نیڈو ہم اسپیلنگ وِز (Nido HUM Spelling Whizz) کے ریجنل راؤنڈز کا آغاز اسلام آباد میں ہو گیا ہے۔

یہ مرحلہ ہم نیٹورک اور نیسلے نیڈو کے اشتراک سے ملک بھر میں ہونیوالے اسپیلنگ مقابلوں کا حصہ ہے جہاں اس ریجن کے طلبہ اسٹیج پر اپنی لسانی مہارت، یادداشت، درست تلفظ اور اعتماد جیسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

تقریب میں سمبل وہاب (او جی ڈی سی ایل) بطور جج، قدسیہ انور (ہم نیٹ ورک) بطور ماڈریٹر، اور طوبیٰ ملک بطور پروناؤنسر فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔

ہر ٹیم کو ایک لفظ کے لیے 40 سیکنڈز دیے گئے، جن میں ابتدائی 20 سیکنڈز میں سوالات پوچھنے کی اجازت تھی جس کے بعد درست اسپیلنگ بتانا تھا۔

منتظمین نے شرکاء کو یاد دہانی کرائی کہ “جیت اور ہار مقابلے کا حصہ ہے، اپنے لیے تالیاں بجائیں”، تاکہ بچوں میں اسپورٹ اسپرٹ اور خود اعتمادی کو فروغ دیا جا سکے۔

راؤنڈ شروع ہوتے ہی تمام ‘اسپیلرز’ نے مرکزی نشستیں سنھالیں اور کھل کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

اسلام آباد راؤنڈ میں سخت لیکن دوستانہ انداز میں مقابلے ہونگے، جو طلبہ میں کامیابی حاصل کرنے کا جوش فروغ دینے، اور اپنے ٹیلنٹ اور اعتماد کا مظاہرہ کرنے کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔

نیڈو ہم اسپیلنگ وِز: فائنل مرحلے کی جانب طلبہ کا شاندار سفر

گزشتہ روز پول راؤنڈز  این آئی سی ایل کی عمارت میں منعقد ہوئے، جن میں 6 سے 17 سال تک کی عمر کے طلبہ نے حصہ لیا۔ بچوں نے اپنی ذہانت، اعتماد اور لسانی مہارت سے ججز اور ناظرین کو متاثر کیا۔

پول راؤنڈز میں آریا در شہوار جج، عائشہ خاور پروناؤنسر، اور قدسیہ انور ماڈریٹر تھیں۔

جیتنے والے اسکولز

  • پول A: اساس انٹرنیشنل اسکول، ای ایم ایس ہائی اسکول، میزان اسکولز
  • پول B: میزان اسکولز، پرل ویلی پبلک اسکول، ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل اسکول
  • پول C: بحریہ کالج اینکرج، ای ایم ایس ہائی اسکول، پریپریٹری اسکول اسلام آباد
  • پول D: پرل ویلی پبلک اسکول، صادق پبلک اسکول (بوائز ونگ)، صادق پبلک اسکول اسلام آباد کیمپس
  • پول E: ای ایم ایس ہائی اسکول، ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل اسکول، اساس انٹرنیشنل اسکول
  • پول F: اسکینز انٹرنیشنل اسلامک اسکول، ای ایم ایس ہائی اسکول، صادق پبلک اسکول
  • پول G: ای ایم ایس ہائی اسکول، پرل ویلی پبلک اسکول، اسکینز انٹرنیشنل اسلامک اسکول
  • پول H: بحریہ کالج اینکرج، صادق پبلک اسکول، ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل اسکول، ای ایم ایس ہائی اسکول، پرل ویلی پبلک اسکول، اور اسکینز انٹرنیشنل اسلامک اسکول۔

یہ مقابلہ نیسلے نیڈو (Nestle Nido) اور ہم نیٹ ورک کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ او جی ڈی سی ایل (OGDCL) اور انوویٹ چوکو رنگز (Innovate Choco Rings) اس کے معاون ہیں۔

ونڈر لینڈ (Wonderland) انٹرٹینمنٹ پارٹنر، اواری ایکسپریس (Avari Express) مہمان نوازی کا پارٹنر، ہمز ٹیک (Humz Tech) تکنیکی معاون، مائیکو (Myco ) لائیو اسٹریمنگ اور برگر او کلاک (Burger O’Clock) کھانے کے پارٹنر کے طور پر شریک ہیں۔

منتظمین کے مطابق، نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کا مقصد بچوں میں زبان پر عبور، تلفظ اور ہجے کی درستگی، اور اعتماد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ انہیں ایک صحت مند مسابقتی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کراچی کے راؤنڈز 20 تا 23 اکتوبر کو منعقد ہوئے، جن کے بعد 24 اکتوبر کو آرٹس کونسل میں ریجنل راؤنڈ ہوا۔ اسلام آباد ریجنل راؤنڈ 29 اکتوبر کو NICL بلڈنگ میں، جبکہ لاہور کے پول اور ریجنل راؤنڈز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو ہوں گے۔

فائنل 3 نومبر کو الحمرا ہال لاہور میں ہوگا، جہاں تمام شہروں کی نمایاں ٹیمیں نیشنل ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top